Pages

Time

بانی خاکسار تحریک حضرت علامہ المشرقی مسئلہ کشمیر سے متعلق فکر انگیز انتباہ!

کشمیر کے پہاڑوں میں بڑی خاموشی سے پانچ دریاؤں کے رخ بدلے جارہے ہیں اور مغربی پاکستان کو سیراب کرنے والے ان دریاؤں کا پانی جے پور، جودھ پور اور جیسلمیر جیسے صدیوں کے بنجر علاقوں کو آباد کرنے پر منتقل کیا جارہا ہے میں نے اس سلسلے میں تعمیر ہونے والے ہیڈ ورکس کی پوری تفصیل منظر عام پر رکھ دی۔ میرا خیال تھا کہ یہ انکشاف پاکستان کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گا میں یہ چیخ چیخ کر تھک گیا کہ آنکھیں کھولو اور پاکستان کو موت سے بچالو لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی الٹا میرے صور اسرافیل سے تنگ آکر مجھے میانوالی جیل خانے میں پہنچا دیا گیا۔ اگر مجھے جیل بھیجنے سے پاکستان کی جان بچ سکتی ہے ، اگر میری نظر بندی سے بھارت کے منصوبے مٹی میں ملائے جا سکتے ہیں اگر میری قید سے یہ بھارتی سازش ناکام ہو سکتی ہے تو یہ ڈیڑھ سال کیا میں عمر بھر جیل کی کوٹھڑی قبول کرنے کو خوشی سے تیار ہوںلیکن حکومت کا یہ رد عمل تو صاف گواہ ہے کہ وہ ابھی تک اپنی میٹھی نیند میں خلل گوارا کنے کو تیار نہیں اور اس کی آنکھ اس دن کھلے گی جب سارا مغربی پاکستان ویران ہوچکا ہوگا۔ کروڑوں انسان پانی کے ایک ایک گھونٹ اور روٹی کے ایک ایک ٹکڑے کو ترس رہے ہوں گے لیکن یاد رکھو کہ اس دن جا گ اٹھنے سے اس قیامت کا ٹلنا ناممکن ہو جائے گا۔ اس لئے ابھی وقت ہے آنکھیں کھولو! دماغی عیاشی کے کھیل کو کچھ مدت کے لئے بھول جاؤاور اس موت سے بچنے کا چارہ کرو جو دریاؤں کے رخ بدلنے سے پورا ملک میں جھومتی ہوئی بہاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ تم پانی کے ایک ایک قطرے کو ترس جاؤ گے، تمہارے لہلہاتے ہوئے کھیت، بنجر زمینوں میں تبدیل ہو جائیں گے اور اس وقت تمہاری یہ علمی اور سیاسی بحثیں کچھ کام نہ دیں گی۔

خطاب جیکب آباد٭04مارچ 1953ء حضرت علامہ المشرقیؒ