Pages

Time

زندہ ہے مشرقی تو زندہ ہے! - از حمیدالدین المشرقی


علامہ المشرقی کی تعلیمی  سیا سی فکری اور عملی زند گی

محترم بلاگ ریڈرز!
اسلام و علیکم،
آج آپ کی خدمت میں علامہ عنایت اللہ خان المشرقی کی سوانح عمری بہ عنوان | زندہ ہے مشرقی توزندہ ہے!| پیش کر رہا ہوں اس مختصر لیکن جامع سوانح عمری کو محرک ِ ثانی حمید الد ین المشرقی ؒ نے مرتب کیا تھا یہ سوانح عمری پمفلٹ کی صورت میں چھپنی تھی لیکن کن وجوہات کی بنا پر نہ چھپ سکی آج جب یہ سوانح عمری نظروں سے گذری تو خیال آیا کہ کیوں نہ اس کو محرکِ ثانی کی ان تھک محنت کے نظریہ سے علامہ المشرقی کے بلاگ میں پبلش کیا جائے  یہ ایک بہت ہی خوبصورت کاوش ہے اس سوانح عمری کو آپ علامہ عنایت اللہ خان المشرقی کی Chronology بھی کہہ سکتے ہیں علامہ المشرقی کی پیدائش سے لیکر ان کی وفات تک کوشش کر کے ہر بات ہر واقعہ کا احاطہ بڑے نپے تلے اور جامعہ الفاظ میں کیا گیا ہے اس سوانح عمری کو پڑھنے کے لئے آپ کے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں Adobe Acrobat Reader کا انسٹال ہونا لازمی ہے کیونکہ اس سوانح عمری کو PDF فارمیٹ میں مرتب یا کہہ سکتے ہیں کے ڈیزائن کیا گیاہے۔ اسلئے اگر تو آپ کے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں پہلے سے Adobe Acrobat Reader انسٹال ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگر نہیں ہے تو آپ یہ سوفٹ ویئر مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے Free  ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کر سکتے ہیں۔
محرک ثانی حمید الدین المشرقی آج ہمارے درمیان نہیں لیکن دلی اور روحانی طور پر کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں آج بھی وہ اپنی تحریروں اپنی ان تھک ۲۵ سالہ اسٹرگل جو کہ ایک ادنی ٰ خاکسار کی صورت سے لیکر قائد تحریک کی صورت میں ہے ہمارے درمیان  زندہ جاوید ہیں ان کا دور خاکسار تحریک کو پھر سے پاکستان میں زندہ کرنے کے حوالے سے سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ تاریخ ان کی ایک ایک دن کی ان تھک محنت جوان مردی ہوش مندی  کو کبھی نہیں جھٹلا سکتی۔ آح اس سوانح عمری کو پیش کرنے کا مقصد دراصل محرک ثانی کی ان تھک محنت کو سامنے لانا ہے جو کہ انھوں نے خاکسار تحریک کو پھر سے ابھارنے کی صورت میں کی  نیچے دی گئی لنک پر کلک کر کے سوانح عمری ڈاؤن لوڈ کرکے مطالعہ کریں۔

خیر اندیش،
ضیغم المشرقی ۔